3 اگست 2014 - 15:42
شام ميں فوج کا آپريشن، دوسو سے زائد دہشتگردوں کي ہلاکت

شام کے مغربي سرحدي علاقے القلمون ميں فوج کي ايک کارروائي ميں دوسو سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوگئے -

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کي سرحد کے قريب واقع علاقے القلمون ميں شامي فوج اور مسلح دہشتگردوں کے درميان اتوار کو سخت لڑائي ہوئي جس ميں دوسو سے زائد دہشتگرد ہلاک اور درجنوں زخمي ہوگئے - 

شام کي فوج نے اسي طرح حلب کے مغرب ميں کئي علاقوں کو دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کراليا ہے - ايک اور رپورٹ ميں بتايا گيا ہے کہ حمص کے مغرب ميں واقع ام شرشوح، تل ابو، السلاسل، الجبورين اور تلبيسہ نامي علاقوں ميں بھي فوج کے آپريشن ميں درجنوں دہشتگرد مارے گئے -
اسي کے ساتھ شام کے شمالي علاقے ادلب ميں ، داخل ہونے کي دہشتگردوں کي ايک کوشش کو فوج نے ناکام بناديا - ادلب ميں بھي درجنوں دہشتگردوں کے مارے جانے کي اطلاع ہے -
ادھر دير الزور ميں مغرب کے حمايت يافتہ مسلح دہشتگردوں اور شامي فوج کے درميان لڑائي ميں شدت آگئ ہے اور فوج نے مقامي قبائل کے تعاون سے تيل کے دو اہم مراکز داعش کے قبضے سے آزاد کرالئے ہيں-

.......

/169